عالمی انڈر 19 والی بال: پاکستان نے امریکا کو 1-3 سے ہرا دیا
عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے امریکا کو تین۔ایک سے ہرا دیا۔تاشقند میں جاری ایونٹ میں پاکستان کا پلے آف میں مقابلہ امریکا سے تھا جس میں گرین شرٹس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دے دی۔اس فتح کے نتیجے میں پاکستان نے 13 ویں پوزیشن کے میچ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔میچ میں پاکستان کی کامیابی کا اسکور 25-14، 22-25، 25-18 اور 25-23 رہا۔پاکستان کی جانب سے یحییٰ اور سعود نے نمایاں کھیل پیش کیا۔
Leave A Comment