پاکستان کی فاطمہ نے ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر سب سے زیادہ پنچ مارنے کا عالمی ریکارڈ بنادیا
پاکستان کی فاطمہ نسیم نے ایک اور گینز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔فاطمہ نے دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر سب سے زیادہ پنچ مارنے کا عالمی ریکارڈ بنایا، گینز ورلڈ ریکارڈ نے مارشل آرٹ کی کھلاڑی فاطمہ نسیم کو دونوں ہاتھوں میں انڈے پکڑ کر ایک منٹ میں کم سے کم 250 مکے مارنے کا ٹارگٹ دیا۔فاطمہ نے ایک منٹ میں 302 فل ایکسٹینشن مکے کامیابی کے ساتھ ٹارگٹ پر ہٹ کیے اور انڈےبھی ٹوٹنے نہ دیے۔
گینز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیقی ای میل جاری کردی اور اپنی ویب سائٹ پر بھی اپ ڈیٹ کردیا، فاطمہ نسیم کے مطابق یہ اُن کا چھٹا گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ ہے۔
Leave A Comment