قومی ویمنز بلے باز صدف شمس ان فٹ، دورہ آئر لینڈ سے دستبردار
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹر صدف شمس ان فٹ ہوجانے کے سبب دورہ آئرلینڈ سے دستبردار ہوگئیں، ان کی جگہ شوال ذوالفقار کا سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا صدف شمس جمعہ کو پریکٹس میچ میں بھی شریک نہیں ہوئیں، ان کی متبادل شوال ذوالفقار ہفتہ کو کراچی میں سکواڈ میں شمولیت اختیار کریں گی۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کادورہ آئرلینڈ کے لیے چار روزہ حتمی کیمپ جمعہ کو ختم ہوگیا، ہفتہ کو آرام ہوگا جبکہ اگلے روز اتوار کو قومی سکواڈ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوجائے گا۔نیشنل سٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی اور اوول گراؤنڈ پرقومی تربیتی کیمپ میں سکواڈ خصوصی ٹریننگ حاصل کررہاہے، ہیڈ کوچ محمد وسیم کیمپ کمانڈنٹ ہیں،جنید خان فاسٹ بولنگ کوچ، طاہر خان خان اسپن بولنگ کوچ، سعد فیلڈنگ کوچ اور اسفند ٹرینر کی زمہ داری ادا کر رہے ہیں۔
Leave A Comment