تازہ ترین

نیوزی لینڈ کے محمد عباس نے پاکستان کے خلاف ڈیبیو میچ پر تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔نیپیئر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 21 سالہ محمد عباس نے پاکستان کے خلاف 24 گیندوں پر ففٹی اسکور کی۔محمد عباس نے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی۔میچ میں چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے محمد عباس 26 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

Leave A Comment

Advertisement