تازہ ترین

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کےدورہ آئرلینڈ کے لیے حتمی کیمپ منگل سے شروع ہوگیا۔15 رکنی قومی ویمن اسکواڈ کے لیےنیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی اور اوول گراؤنڈ پر 2 اگست تک جاری رہنے والے قومی تربیتی کیمپ میں پہلے روز خصوصی ٹریننگ کا آغازہوا۔بیٹرز کو پاور ہٹنگ  کی مشقیں کرئی گئیں،ابر آلود موسم میں ٹیم وائٹ اورٹیم گرین کے درمیان ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ کھیلا گیا۔قومی تربیتی کیمپ 2 اگست تک جاری رہے گا۔ ٹیم 3 اگست کوآئرلینڈ روانہ ہوگی۔ 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز 6 سے 10 اگست تک ڈبلن میں طے ہے۔کیمپ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔ جنید خان فاسٹ بولنگ کوچ، طاہر خان خان اسپن بولنگ کوچ ، سعد فیلڈنگ کوچ اور اسفند ٹرینر ہیں۔آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کا مقصد عالمی کپ کی تیاری کرنا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement