تازہ ترین

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پاکستان ٹیم کو مبارک باد دی۔ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ امریکا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارک ہو۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک شاندار ٹیم ورک، عزم اور جذبہ دیکھنے کو ملا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لڑکوں نے بین القوامی سطح پر ملک کا سر فخر سے بلند کیا، اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈر ہل میں کھیلے گئے میچ میں 190 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی اور یوں پاکستان نے میچ 13 رنز سے جیت لیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement