تازہ ترین

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کے کسی بھی بلے باز یا باؤلر کو ٹاپ 10 میں جگہ نہیں مل سکی۔

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی فہرست میں سرفہرست ہیں، جبکہ پاکستان کے بابر اعظم تین درجے تنزلی کے بعد 12ویں اور محمد رضوان ایک درجے نیچے جا کر 13ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ سری لنکا کے کوشال پریرا اور جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرکس بالترتیب 9ویں اور 10ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں محمد حارث نے 210 درجے چھلانگ لگا کر 30ویں پوزیشن حاصل کی، حسن نواز 57 درجے بہتری کے ساتھ 46ویں، صائم ایوب 61ویں، اور سلمان علی آغا 76ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بولنگ رینکنگ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کمزور رہی۔ نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی ٹاپ پر ہیں، جبکہ پاکستان کے حارث رؤف 20ویں، عباس آفریدی 21ویں، شاہین آفریدی 36ویں، شاداب خان 59ویں اور ابرار احمد 60ویں نمبر پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ شاداب خان نے 10 درجے ترقی کے بعد 14ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement