تازہ ترین

برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن میں لاہور قلندرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان سپر لیگ 2025 کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز کے اعزاز میں پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کی۔تقریب میں سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی، سینئر صحافی جُگنو محسن، لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمین رانا، ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی و دیگر شریک ہوئے۔ڈاکٹر فیصل نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 2025 جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پی ایس ایل نے پاکستان میں کرکٹ کو فروغ دینے اور نوجوان ٹیلنٹ کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement