کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو 155 رنز کا ہدف
<p style="text-align: justify;">پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشارو زلمی کو جیت کےلیے 155 رنز کا ہدف دے دیا۔<strong> </strong> کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پشاور زلمی نے بھی روایت برقرار رکھتے ہوئے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ حسن نواز 35 گیندوں پر 37 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔دیگر بیٹرز میں اپنا 100واں پی ایس ایل میچ کھیلنے والے رائلی روسو نے 26، خواجہ نافع نے 20، کپتان سعود شکیل نے 16، ٹام کرن نے 15 اور نوجوان شامل حسین نے 12 رنز بنائے۔ پشارو زلمی کی جانب سے بولنگ میں ایک مرتبہ پھر صفیان مقیم زبردست رہے، رواں ایونٹ کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر صفیان مقیم نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ان کے علاوہ محمد باسط نے بھی 3 وکٹیں لیں۔افتخار احمد نے بھی نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 اوورز میں 20 رنز دے کر ایک وکٹ لی جبکہ کوئٹہ کے 3 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔</p> <p> </p>
Leave A Comment