تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">پاکستان سپر لیگ 2026 کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیدرآباد کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ہائی اسکورنگ میچ میں ملتان سلطانز نے 226 رنز کا ہمالیہ جیسا ہدف صرف 18.4 اوورز میں عبور کر کے شائقینِ کرکٹ کو حیران کر دیا۔حیدرآباد کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز کا بھاری مجموعہ ترتیب دیا تھا۔ معاذ صداقت نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 62 رنز بنائے، جبکہ شرجیل خان 51 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔ ملتان کی جانب سے محمد وسیم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔</p> <p style="text-align: justify;">جواب میں ملتان سلطانز کا آغاز انتہائی جارحانہ تھا، خاص طور پر اوپنر صاحبزادہ فرحان نے میدان کے چاروں اطراف چھکوں اور چوکوں کی برسات کر دی۔ صاحبزادہ فرحان نے محض 57 گیندوں پر 10 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 106 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کا ساتھ اسٹیون اسمتھ نے دیا جنہوں نے 20 گیندوں پر 46 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ حیدرآباد کے صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں مگر وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ ملتان سلطانز نے یہ ہدف 8 گیندیں قبل ہی حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔</p> <p style="text-align: justify;">&nbsp;</p>

Leave A Comment