پی ایس ایل 11؛ منگل آرام کا دن، بدھ کو پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلہ ہوگا
<p style="text-align: justify;"><span class="story-text" style="height: auto !important;">پی ایس ایل 11 کے دوسرے مرحلہ میں منگل کو نیشنل اسٹیڈیم پر آرام کا دن ہوگا اور کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا ،بدھ کو لیگ کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلہ ہوگا۔</span><span class="story-text" style="height: auto !important;">پوائنٹس ٹیبل پر نو پوائنٹس جوڑ کر سر فہرست اور ناقابل شکست پشاور زلمی اپنے پانچ میچز میں چار فتوحات حاصل کر چکی ہے جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف میچ بارش کی نظر ہونےپر پشاور زلمی کو ایک پوائنٹ حاصل ہوا تھا۔</span><span class="story-text" style="height: auto !important;"> پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے پانچ میچز میں دو فتوحات اور تین ناکامیوں کے بعد چار پوائنٹس جوڑے ہیں، پی ایس ایل 11 میں 21 میچز کے بعد ملتان سلطانز پانچ میچز میں چار فتوحات اور ایک ناکامی کے بعد آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔</span></p>
Leave A Comment