تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">لاہور قلندرز سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی2 میچز پر پابندی کے خلاف اپیل پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی نے مسترد کردی۔لاہور قلندرز کے فخر زمان نے میچ ریفری کے فیصلے پر پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی کو اپیل کی تھی۔3 رکنی ٹیکنیکل کمیٹی نے اپیل کی سماعت کی اور فریقین کا مؤقف سنا، پروفیسر جاوید ملک ڈاکٹر ممریز نقشبندی اور سید علی نقی نے اپیل کی سماعت کی۔کمیٹی نے میچ ریفری روشن ماہنامہ کا فیصلہ برقرار رکھا، میچ ریفری روشن ماہنامہ نے بال کی حالت تبدیل کرنے پر فخر زمان پر 2 میچز کی پابندی عائد کی تھی، فخر زمان کو لیول تھری افینس کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔لاہور قلندرز اپنا اگلا میچ 3 اپریل کو ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔ وہ دونوں میچز نہیں کھیل سکتے۔ پی سی بی کا کہنا تھا کہ فخر نے لیول تھری کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی کی تھی۔</p> <p style="text-align: justify;">&nbsp;</p>

Leave A Comment