تازہ ترین

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">وسیم اکرم کو پی ایس ایل ٹیم سیالکوٹ اسٹیلینز کا صدر مقرر کردیا گیا۔ ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کا آفیشل لوگو کی بھی رونمائی کردی گئی۔ لاہور&nbsp; کے نجی ہوٹل میں الفا اوزی اسپورٹس&nbsp; کی&nbsp; تقریب&nbsp; میں سابق کپتان&nbsp; محمد وسیم اکرم کو باضابطہ طور پر سیالکوٹ اسٹیلینز کا صدر&nbsp; نامزد کر دیا گیا۔وسیم اکرم نے تقریب میں آن لائن&nbsp; شرکت کی اور بطور صدر ٹیم کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سیالکوٹ اسٹیلینز کو ایک مضبوط اور کامیاب فرنچائز بنانے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔</p> <div id="div-gpt-story-2" style="text-align: justify;"></div> <p style="text-align: justify;">&nbsp;</p> <p dir="RTL" style="text-align: justify;">تقریب کے دوران سیالکوٹ اسٹیلینز کا آفیشل لوگو بھی پہلی مرتبہ منظرِ عام پر لایا گیا.اس موقع پر سیالکوٹ اسٹیلینز کے ہیڈ کوچ ٹیم پین ، ٹیم کے کو-اونرز حمزہ مجید اور محمد شاہد بھی موجود تھے جنہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیالکوٹ اسٹیلینز پاکستان سپر لیگ&nbsp; میں جدید فیچرز متعارف کروانے، کرکٹ کے فروغ اور کھیل کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔</p>

Leave A Comment