گوجرانوالہ: مراکش کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ میں نوشہرہ ورکاں میں کارروائی کرتے ہوئے مراکش کشتی حادثے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مراکش کشتی حادثے کے مرکزی ملزم قاصد عرف کاشی گورائیہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم پر سینکڑوں افراد کو زمینی راستے سے اسمگل کرنے کا الزام ہے۔ملزم کا نام وزارت داخلہ کی ریڈ لسٹ میں شامل تھا۔
واضح رہے کہ مراکش کشتی حادثہ جنوری 2025ء میں پیش آیا تھا۔ گرفتار ملزم موریطانیہ سے آپریٹ کرنے والے عالمی نیٹ ورک کا حصہ تھا۔
Leave A Comment