تازہ ترین

پنڈی بھٹیاں میں 2 ڈمپروں کے درمیان خوفناک تصادم سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔حادثہ گاؤں پیلو کے نزدیک حافظ اباد روڈ پر ہوا، حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو امدادی ٹیموں نے ضروری کارروائی کے لئے ڈی ایچ کیو حافظ آباد ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت محمد اکرم خوشاب اور فلک ناز کے پی کے سے ہوئی ہے، حادثے کے باعث ٹریفک بند ہوگئی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔

پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک بحال کرا دی، پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئیں۔

Leave A Comment

Advertisement