گوجرانوالہ: ٹریفک حادثہ،تین افرادجاں بحق
گوجرانوالہ میڈیکل کالج علی پور کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین افرادجاں بحق ہوگئے۔ریسکیوحکام کے مطابق حادثہ رکشہ اور شہزور لوڈر کے درمیان پیش آیاجس کے نتیجے میں رکشہ پر سوار تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ رکشہ میں سوار دو شخص زخمی ہوئے جن کو گوجرانوالہ میڈیکل کالج شفٹ کر دیاگیاہے۔ریسکیوحکام کے مطابق ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز اور دو ریسکیو وہیکلز نے جائے حادثہ پر فوراً ریسپانس کیا۔