تازہ ترین

نواحی گاؤں چٹھہ داد میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ، جہاں موٹر سائیکل اور کار کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق افراد کی نعشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔ واقعہ میں مجموعی طور پر 4 افراد متاثر ہوئے جن میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement