گوجرانوالہ : خاتون اور اس کے بیٹے کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار،مقتولہ کی بیٹی سمیت مزید 2قتل کرنے کا اعتراف
گوجرانوالہ میں خاتون اور اس کے بیٹے کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیاگیا، ملزم نے خاتون کی 3سالہ بیٹی کے قتل کا بھی اعتراف کرلیا،جس کی نشاندہی پر بچی کی لاش نہر سے نکال لی گئی ۔دوان تفتیش ملزم نے 14سالہ ایک اورلڑکے کے قتل کا بھی اعتراف کیا۔ ملزم مقتولہ خاتون کا محلے دار ہے،عالم چوک کی رہائشی خاتون 5روز قبل اپنے 2بچوں سمیت گھر سے نکلی تھی،ملزم نے تیز دھار آلے سے خاتون اور اس کے بیٹے کو قتل کیا اور بیٹی کو نہر میں پھینک دیا، ملزم نے خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچیں اور فرار ہو گیا۔ قتل کے بعد ملزم لاہور سے ٹرین میں سوار ہو کر کراچی فرار ہو رہا تھا، ٹرین عملے کو ملزم کی تصویر بھیجی گئی تو ملزم کی شناخت ہو گئی ،شناخت کے بعد ملزم کو ٹرین میں ہی گرفتار کرلیاگیا۔