تازہ ترین

وزیر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب دو ملزم ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ہلاک ملزموں کی شناخت عاطف اور کامران کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ملزمان لاہور کے رہائشی تھے۔ دو موٹر سائیکلوں پر چھ ملزمان سوار تھے، پلکھو پل کے قریب ملزمان اور پولیس کا آمنا سامنا ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے دوران دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزموں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فرار ہونے والے ملزموں کی تلاش کیلئے بھی کارروائی شروع کر دی گئی۔

Leave A Comment

Advertisement