ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اوراسی تناظر میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نےکارروائی کی۔کراچی میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم ایجنٹ عبدل زاہد خان کوگرفتار کرلیا ہے، ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں کراچی سےگرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم نےشہری کو بیرون ملک بھجوانے کے لیےجعلی ایگزٹ اسٹیمپس چسپاں کیں، جعلی اسٹمپ کی بنیاد پر قطر جانے والے مزمل مظفر نامی شہری کو آف لوڈ کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Leave A Comment