کراچی: لیاری میں منہدم عمارت سے لاشیں نکالنے کا آپریشن مکمل، اموات 27 ہوگئیں
کراچی کے علاقے لیاری میں جمعے کے روز ایک افسوسناک واقعے میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوئی، جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 16 مرد، 9 خواتین اور 2 معصوم بچے شامل ہیں۔ یہ واقعہ شہر میں گہرے رنج و غم کا سبب بن گیا ہے۔رات گئے ریسکیو ادارے نے ڈیڑھ سالہ بچی کی لاش نکالی، جس کی شناخت مقدس کے نام سے ہوئی ہے جبکہ صبح مزید 2 لاشیں نکالی گئیں، ملبے سے نکالی جانے والے 14 سالہ بچے کی شناخت زید کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے کے نیچے مزید کسی فرد کے دبے ہونے کی اطلاع نہیں ہے، ریسکیو آپریشن مکمل احتیاط کے ساتھ 50 گھنٹوں تک جاری رکھا گیا۔ حکام نے اطراف کی چار عمارتوں کو حفاظتی تدابیر کے تحت خالی کرا لیا ہے تاکہ مزید کسی حادثے سے بچا جا سکے۔
Leave A Comment