تازہ ترین

کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ عمارت کے ملبے تلے پھنسے لوگوں کو نکالنے کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 مرد، 3خواتین اور ایک 7 سال کا بچہ شامل ہے۔زخمی 3 افراد طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیے گئے جبکہ 4 اب بھی زیرعلاج ہیں۔

http://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=49303

 

http://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=49276

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمارت کو انتہائی خطرناک ڈکلیئر کرتے ہوئے 28 فروری کو خالی کرانے کا کہا گیا تھا، آخری نوٹس 2 جون کو جاری کیا گیا۔ ہیوی مشینری کی مدد سے عمارت کے ملبے کو ہٹایا جارہا ہے، متاثرہ عمارت کے ساتھ موجود 7 منزلہ عمارت کو خالی کروادیا گیا جبکہ ملبے کے قریب جمع لوگوں کو ہٹانے کےلیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس عمارت میں 6 خاندان رہائش پذیر تھے۔ اس عمارت کو کسی قسم کا نوٹس نہیں دیا گیا تھا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement