تازہ ترین

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے دوران 5 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک کردیئے گئے۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر حافظ احسان الہٰی شہید ہوگئے۔  میجر حافظ احسان الہٰی نے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔  مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔  مارے گئے خوارج بےگناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، علاقے میں موجود دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے سرچ اینڈ کلیرنس آپریشن جاری ہے۔ 

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement