تازہ ترین

گومل زام ہائیڈل پاور سٹیشن کا متاثرہ یونٹ بحال کر کے اس پاور سٹیشن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا۔واپڈا نے  جنوبی وزیرستان میں   گومل زام ہائیڈل پاور سٹیشن کے خراب یونٹ کو بحال کر دیا۔ یونٹ کے محفوظ اور قابل اعتماد آپریشن کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ٹیسٹ مکمل کئے گئے، جس کے بعد بحال کئے گئے یونٹ کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔اب گومل زام ہائیڈل پاور سٹیشن کی  پیداواری صلاحیت 17.4 میگاواٹ  ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے گومل زام ہائیڈل پاور سٹیشن 8 سال سے صرف آدھی صلاحیت کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ 

 

Leave A Comment

Advertisement