سیکیورٹی فورسز کی وانا میں بروقت کارروائی، دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی،ایک خارجی ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے وانا میں بروقت کارروائی کرکے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی،سیکیورٹی فورسز نے بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے تباہ کردی،فورسز کی کارروائی میں ایک خارجی ہلاک اور 5زخمی ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکا خیز مواد دہشتگرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا، سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت سے معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا،سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملے کیلئے تیار گاڑی کی مسلسل 3روز نگرانی کی،سیکیورٹی فورسز نے بارودی گاڑی کو آبادی سے دور جانے پر نشانہ بنایا۔