تازہ ترین

.اوکاڑہ ( وحید انصاری سے ) سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے لیے جاسوسی اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو فیصل آباد روڈ پر واقع کوہ نور سٹی کے قریب کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت روز علی خان ارمڑ کے نام سے ہوئی ہے، جو ضلع پشاور کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ ملزم کے قبضے سے بارودی مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر، برقی تار، تین بیٹریاں اور دو موبائل فون برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال میں جاسوسی اور انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور الزامات کی قانونی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement