سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد پر کارروائی، 29 دہشتگرد ہلاک
ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر انٹیلی جینس آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 29 کارندوں کو ہلاک کردیا۔اٹھائیس جون کو سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں آپریشن کیا جس میں خارجی کمانڈر خان فروش عرف زابل 3 دہشتگردوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ ان دہشت گردوں کا تعلق بھارتی پراکسی جماعت الاحرار سے تھا۔ اس کے علاوہ پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں بھی کارروائی کی گئی جس میں 25 دہشت گرد مارے گئے۔ ان مراکز میں دہشت گردوں نے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ذخیرہ کر رکھا تھا جو تباہ ہوگیا۔
آپریشن عزم استحکام کے تحت دہشت گردوں اور فتنۃ الخوارج کے خلاف پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے آپریشن جاری ہیں اور تب تک جاری رہیں گے جب تک غیر ملکی پیسے اور حمایت سے پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتیں بند نہیں ہو جاتیں۔