تازہ ترین

  پنجاب حکومت نے سکولوں میں انسدادِ منشیات مہم کے حوالے سے اہم اقدامات کرتے ہوئے تمام سرکاری و نجی سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔جاری ہدایات کے مطابق سکولوں میں سگریٹ، ویپ اور آئس سمیت دیگر ممنوعہ اشیا کے استعمال اور فروخت کی روک تھام کے لیے بیگز کی اچانک تلاشی لی جائے گی۔ ممنوعہ اشیا برآمد ہونے کی صورت میں متعلقہ قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سکول بیگز کی اچانک چیکنگ، مشکوک سرگرمیوں پر فوری کارروائی اور سکولوں میں نشہ آور اشیاء کے استعمال و فروخت کے مکمل سدباب کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ سکولوں میں سگریٹ، ویپ اور دیگر منشیات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت نے سکولوں کے داخلی و خارجی گیٹس اور اطراف کی کڑی نگرانی کا بھی حکم دیا ہے، جبکہ والدین اور اساتذہ کے لیے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے انہیں انسدادِ منشیات مہم میں فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔صبح کی اسمبلی اور کلاسز کے دوران طلبہ کو منشیات کے نقصانات اور صحت مند طرزِ زندگی سے متعلق آگاہی دی جائے، جبکہ والدین کو بھی انسدادِ منشیات مہم میں شامل کرکے ان سے مسلسل رابطہ رکھا جائے۔مزید ہدایت کی گئی ہے کہ منشیات کے استعمال میں ملوث بچوں کی بروقت نشاندہی کرکے ان کی اصلاح کے لیے اقدامات کیے جائیں اور منشیات سے متعلق کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دی جائے۔

سکول سربراہان کو تمام ہدایات پر عملدرآمد اور مسلسل نگرانی کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement