لاہور: مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت
لاہور کے علاقے چوہنگ میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ کے باہر پولیس تعینات کر دی گئی۔پولیس نے مولانا فضل الرحمٰن کو نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کر دی۔
مولانا فضل الرحمٰن گزشتہ شب لاہور پہنچے تھے، آج انہیں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر وکلاء سے خطاب کرنا ہے۔