لاہور : سموگ کا راج، شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرِ فہرست
شہر میں فضائی آلودگی کی حکمرانی برقرار ہے اور لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔زہریلی فضا کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ کھانسی اور آنکھوں میں چبھن کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔فضائی آلودگی کی شرح 277 ریکارڈ کی گئی، جبکہ برکی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 562 اور گلبرگ میں 400 ریکارڈ ہوا۔
سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، صبح کے وقت درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔