ملتان؛ ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے رکشے میں آگ لگ گئی ،3افراد جاں بحق
ملتان میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے رکشے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیوحکام کاکہنا ہے کہ ملتان میں مظفر گڑھ روڈ پر رکشے میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی ،جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار3افراد جاں بحق جبکہ14زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک ہی خاندان کے 12افراد شامل ہیں،رکشہ ناگ شاہ چوک سے بہاولپور چوک جارہا تھا۔ترجمان کا مزید کہناتھا کہ رکشے میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیاجبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔
Leave A Comment