تازہ ترین

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی واحد شرط غیرمشروط ہتھیار ڈالنا ہے، جس کے بعد نئی قیادت کے ذریعے ملک کو دوبارہ مضبوط بنانے میں امریکا اور اس کے اتحادی کردار ادا کریں گے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کی واحد شرط غیرمشروط طور پر ہتھیار ڈالنا ہوگی۔ انھوں نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوگی، سوائے اس کے کہ وہ غیرمشروط سرنڈر کرے۔ ایران کے ہتھیار ڈالنے کے بعد ایک بہتر اور قابل قبول قیادت کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس کے بعد امریکا اور اس کے اتحادی مل کر ایران کو تباہی کے دہانے سے واپس لانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔

 

Leave A Comment

Advertisement