ایران کے ساتھ مذاکرات سے خوش نہیں، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات سے خوش نہیں، ایران کو کسی بھی سطح پر یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، ایران چاہتاہےتھوڑی بہت یورینیم افزودگی کرے۔ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایران کے خلاف طاقت استعمال نہیں کرنا چاہتا مگر کبھی کبھار طاقت استعمال کرنا پڑتی ہے۔جمعے تک مزید مذاکرات متوقع ہیں، ایران کے ساتھ ڈیل بنانا چاہتا ہوں۔
اعلیٰ عمانی سفارتکار کا کہنا ہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم ذخیرہ نہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اب بات چیت یورینیم کی افزودگی صفر کرنے پر ہورہی ہے کیونکہ اگر افزودہ مواد ذخیرہ نہیں ہوگا تو ایٹم بم بنانا ممکن نہیں۔
Leave A Comment