تازہ ترین

گوجرانوالہ میں گھریلو ملازمہ نے گھر میں بڑی چوری کی واردات کی ہے۔پولیس نے اس حوالے سے مقدمہ درج کر لیا ہے جس کے مطابق سیٹیلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔گھریلو ملازمہ7 لاکھ روپے نقد اور 24 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لے کر فرار ہوئی ہے۔چوری کی واردات ن لیگی رہنما خرم دستگیر کے کزن عاطف صابر خان کے گھر میں ہوئی ہے۔پولیس کی جانب سے اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement