امریکا کا دوسرا بحری بیڑہ جیرالڈ آر فورڈ بحیرہ روم میں داخل
امریکا کا دوسرا بحری بیڑہ جیرالڈ آر فورڈ بحیرہ روم میں داخل ہو گیا۔ جیرالڈ آر فورڈ کو دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز کہا جاتا ہے، ٹرمپ نے دوسرا بحری بیڑہ مشرق وسطیٰ میں تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔امریکا کا ایک بحری بیڑہ ابراہم لنکن پہلے ہی مشرق وسطیٰ میں پہنچ چکا ہے۔
گذشتہ روز ٹرمپ نے ایران کے خلاف محدود حملوں پر غور کرنے کا کہا تھا۔برطانوی خبر ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی رہنماؤں کو براہِ راست نشانہ بنائیں گے۔ایران پر ’محدود‘ حملوں کی خبروں پر برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوج ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرے گی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ سال آیت اللّٰہ خامنہ ای کو دھمکیاں دے چکے ہیں۔
Leave A Comment