تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا حکومت کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا سے حاصل ہونے والا تیل اور مالی امداد اب کیوبا کو نہیں دی جائے گی اور اور اگر کیوبا نے جلد ہی امریکا کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا تو نتائج سنگین ہوسکتے ہیں۔

 سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں میں کیوبا نے وینزویلا سے بڑی مقدار میں تیل اور مالی امداد حاصل کی اور اس کے بدلے کیوبا نے وینزویلا کے 2 سابق حکمرانوں کے لیے ’سیکیورٹی سروسز‘ فراہم کیں تاہم گزشتہ ہفتے امریکی کارروائی کے دوران ان کیوبائی سیکیورٹی اہلکاروں میں سے زیادہ تر ہلاک ہو گئے اور اب وینزویلا کو مزید تحفظ کی ضرورت نہیں رہی۔ اب وینزویلا کے پاس امریکا، دنیا کی سب سے طاقتور فوج موجود ہے تاکہ امریکا ان کی حفاظت کرے اور ہم یقینی طور پر ایسا کریں گے۔

انہوں نے کیوبا کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کیوبا کو اب مزید تیل یا پیسہ نہیں ملے گا، بالکل بھی نہیں ملے گا، کیوبا ابھی معاہدہ کرلے، اس سے پہلے کے دیر ہوجائے۔

 

Leave A Comment

Advertisement