اورکزئی : کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا، 3 مزدور جاں بحق
ضلع اورکزئی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ اورکزئی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ اورکزئی کے علاقے کریز میں واقعہ جنگل لیز مائن نمبر 3 میں پیش آیا، جہاں کوئلے کی کان میں اچانک گیس بھر کی وجہ سے دھماکا ہوگیا، جس سے کان میں کام کرنے والے 3 مزدور دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔حادثے کی اطلاع پر اورکزئی انتظامیہ اور پولیس نے اور دیگر اداروں نے مل کر ریسکیو آپریشن کیا اور 3 مزدوروں رحیم اللہ، اسلم خان اور شیر رحمان کی لاشیں کان سے باہر نکالیں۔جس کے بعد تینوں جاں بحق مزدوروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، مرنے والے مزدوروں کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے تاہم میتوں کو آبائی ضلع شانگلہ کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
Leave A Comment