کرک پولیس آپریشن: 20 خطرناک اشتہاریوں سمیت 33 جرائم پیشہ افراد گرفتار، بھاری اسلحہ اور منشیات برآمد
کرک پولیس نے ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 33 افراد کو گرفتار کرلیا، جن میں 20 خطرناک اشتہاری بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی، جن میں 5 کلاشنکوف، 14 پستولیں، 7 بندوقیں، 17 کلوگرام چرس اور ایک کلو آئس شامل ہے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان اشتہاری قتل، اقدام قتل، چوری، ڈکیتی اور راہزنی جیسے سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔ آپریشن لتمبر، صابر آباد، تخت نصرتی، سٹی اور بانڈہ کے علاقوں میں کیا گیا، جس میں پولیس کمانڈوز، ایلیٹ فورس، لیڈی پولیس، کیو آر ایف اور ڈی ایس بی کی خصوصی معاونت شامل تھی، جبکہ پولیس نے بکتر بند گاڑیوں اور بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا۔اس سرچ آپریشن کی نگرانی براہ راست ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے خود کی۔ گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Leave A Comment