انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 مسافر، 2 ایجنٹس طورخم بارڈر سے گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 مسافروں اور 2 ایجنٹس کو طورخم بارڈر سے گرفتار کرلیا۔ مسافروں کو افغانستان کے راستے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، گرفتار چاروں مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کر دیا گیا۔ مسافروں کی نشاندہی پر 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے موبائل فونز سے غیر قانونی امیگریشن سے متعلق مواد اور پیغامات بھی برآمد ہوئے۔ ملزمان سے افغان پاسپورٹ اور روسی زبان میں حلف نامے بھی برامد ہوئے۔