خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی، اپوزیشن کا احتجاج
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی کر دیا گیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری کیلئے اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت 2 گھٹنے 24 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، شیر علی ارباب کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر سپیکر نے گنتی کی ہدایت کر دی ہے۔کورم نا مکمل ہونے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کر دیا گیا۔
وزیر قانون آفتاب عالم نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہمارے ارکان ناراض ہیں، اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے۔