تازہ ترین

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مانسہرہ، بٹگرام اور تورغر سمیت اپر ہزارہ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

گزشتہ رات ژوب اور اسکے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی زمین میں گہرائی 40 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز ژوب سے 60 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement