وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوابدیدی بجٹ 5 سے 50 کروڑ کرنے پر ترجمان کی وضاحتیں
خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے اخراجات اور صوابدیدی فنڈز میں اضافے پر اٹھنے والے سوالات کے بعد ترجمان وزیراعلیٰ نے وضاحت دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صوبے میں ہونے والی تقریبات قومی مفادات، مہمان نوازی اور سفارتی سرگرمیوں کا حصہ ہیں، جنہیں غیر ضروری تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں روزانہ سرکاری و نجی اہم تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے، جو محدود وسائل میں مالی بچت اور سیکیورٹی کے تناظر میں موزوں ترین حکمت عملی ہے۔ اگر یہی تقریبات ہوٹلوں یا نجی مقامات پر کی جائیں تو اخراجات کئی گنا بڑھ سکتے ہیں۔خیبرپختونخوا عالمی اداروں، سفارت کاروں، کھلاڑیوں اور کاروباری شخصیات کی میزبانی کر رہا ہے، جو صوبے کے وقار اور مہمان نوازی کی روایات کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر تقریب صوبے کی ثقافت اور شناخت کی نمائندگی کرتی ہے۔
Leave A Comment