نہر میں بچے سمیت 4 افراد ڈوب گئے، 3 جاں بحق
خٹکو شاہ کے قریب نہر میں بچے سمیت چار افراد ڈوب گئے، جن میں سے تین جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا، ریسکیو آپریشن کے دوران تین جاں بحق اور ایک زخمی کو نہر سے نکال لیا گیا۔ریسکیو عملہ کے مطابق لاشوں اور زخمی شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال درگئی منتقل کر دیا گیا ہے۔