تازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مخصوص نشستوں پر نو منتخب اراکین کی آج ہونے والی حلف برداری روکنے کی حکمت عملی سامنے آ گئی ہے۔ اہم حکومتی ذرائع نے آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حلف اٹھانے والے ارکان کو روکنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ سیاسی دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔سینیٹ کے ناراض امیدواروں کو راضی کرنے میں ناکامی پر پارٹی نے متبادل منصوبہ، یعنی ”پلان بی“ تیار کرلیا ہے۔اس پلان کے تحت حلف برداری اجلاس میں کورم پورا نہ ہونے دینے کی کوشش کی جائے گی، تاکہ اجلاس کو مؤخر کیا جا سکے۔ اگر اجلاس ملتوی ہوا تو مخصوص نشستوں پر نو منتخب اراکین اسمبلی کا حلف اٹھانا ممکن نہیں رہے گا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹیوں سے بھی رابطے جاری ہیں تاکہ اس حکمت عملی کو کامیاب بنایا جا سکے۔

 

Leave A Comment

Advertisement