تازہ ترین

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو سینے میں تکلیف کے باعث جسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کو رات گئے سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے باعث انہیں پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔شبلی فراز کو دل کی تکلیف کی شکایت کے بعد ہسپتال میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ڈاکٹرز نے شبلی فرازکو 24 گھنٹے کے لیے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈاکٹرز کی ٹیم آج ان کے آئندہ کے علاج کے بارے میں مشاورت کرے گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement