تازہ ترین

ٹانک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے گاؤں ملازئی میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔جاں بحق افراد کی شناخت سردار احمد اور اعزاز احمد پسران گل احمد قوم مروت سکنہ ملازئی اور ان کے دوست عمران ولد گل بادشاہ سکنہ لکی مچن خیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ قتل کی وجہ عداوت مقتولین کی علاقہ میں قتل مقاتلہ کی دشمنی تھی۔ واقعے کے بعد نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement