تازہ ترین

اپرکرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئےاپرکرم کے علاقے پیواڑشرم خیل میں بارودی سرنگ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افرادزخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے  ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور مزید سرنگوں کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement