پشاور: دوستی دشمنی میں بدل گئی، دیر کالونی کے نوجوان کا اندوہناک قتل
پشاور میں دیر کالونی کے 23 سالہ نوجوان کامران کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق کامران قتل کیس لڑکوں کی آپس کی دوستی اور ممکنہ ذاتی عداوت کا شاخسانہ ہے، جس میں دو ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک گرفتار جبکہ دوسرا تاحال مفرور ہے۔کامران عید کے دوسرے روز اپنے دوست ابوبکر کے ساتھ باچا خان چوک کے ایک کرائے کے کمرے سے نکلا اور پھر واپس نہ آیا۔ بعد ازاں اس کی لاش ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو پہلے گولیاں مار کر زخمی کیا گیا، پھر چھریوں کے وار کیے گئے اور آخر میں تیزاب ڈال کر لاش کو مسخ کیا گیا۔
قتل کیس میں کامران کے دوست ابوبکر اور ایک اور شخص حفیظ کو نامزد کیا گیا ہے۔ حفیظ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ابوبکر فرار ہے۔ واقعہ کے بعد مذکورہ مارکیٹ کا چوکیدار بھی غائب ہے۔پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور ابوبکر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ اہل علاقہ اور مقتول کے لواحقین نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
Leave A Comment