تازہ ترین

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکہ نواں کلی کے علاقے سرہ غڑگئی میں ہوا، فوری طور پر دھماکے کی نوعیت سامنے نہیں آئی ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو ادارے کے اہلکار جائے دھماکا پر پہنچ گئے ہیں۔جاں بحق ہونے والے افراد دونوں بھائی ہیں جن کی شناخت عبدالسلام اورعبدالنافع کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement