تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں دھماکے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ گلستان بازار میں جبار مارکیٹ کے قریب ہوا، دھماکے سے مارکیٹ کی متعدد دکانیں گر گئیں۔ابتدائی اطلاع میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکہ ریمورٹ کنٹرول ڈیوائسز سے کیا گیا، تاہم امدادی ٹیموں نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائیوں کا آغاز کردیا، جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعہ کے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement